Tuesday, 17 November 2015

ATOM BOMB TRANSPORTING SYSTEM

                  ’وہ ٹرک جن میں ایٹمی ہتھیار منتقل کئے جاتے ہیں‘

)آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ایٹمی ہتھیار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ خطرناک ہتھیار امریکہ میں کس طریقے سے منتقل کئے جاتے ہیں۔
امریکہ میں جو ٹڑک یہ کام سرانجام دیتے ہیں انہیں Safeguards Transportersکہاجاتا ہے اور یہ ٹرک1975ءیہ کام سرانجام دے رہے ہیں،یہ ٹرک Secure Transportationکے آفس کی جانب سے چلائے جاتے ہیں جوکہ نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا حصہ ہے۔ان ٹرکوں کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا اور ان میں ایسا میٹریل استعمال کیا گیاہے کہ ان میں موجود سامان شدید حادثے اور تیز آگ سے محفوظ رہ سکتاہے۔یہ ٹرک قافلوں کی صورت میں اس طرح سفرکرتے ہیں کہ لوگوں کو یہ علم نہ ہوسکے کہ اس میں کیا چیز لے جائی جارہی ہے اور انہیں صرف ایک مخصوص جگہ پر کھالا جاتا ہے اور راستے میں کسی بھی صورت یہ ممکن نہیں کہ ان کے دروازے کھولے جائیں۔اس ٹرک کو چلانے کے لئے انتہائی تجربہ کار اور مضبوط اعصاب کے مالک ڈرائیورز کو رکھا جاتا ہے اور ان کا جاب ٹائیٹل ’نیوکلیئر میٹریل کورئیر ‘کا ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment