Thursday, 19 November 2015

aysi shaadi ke ap heraan ho jahaen /world record shaadi in urdu

بڑھاپے کی شادی کا نیا ریکارڈ قائم ، 91سالہ ’دادی‘ کی 103سالہ ’باباجی‘ سے شادی

 شادی ہرانسان کو کسی نہ کسی عمر میں کرناہوتی ہے اور وہ شادی اس جوڑے کیلئے یادگاررہتی ہے لیکن بعض اوقات ایسی کچھ شادیاں ہوتی ہیں جو دوسروں کیلئے بھی یادگاربن جاتی ہیں اور ایساہی کچھ برطانیہ میں ہواجہاں 103سالہ شخص نے 91سالہ خاتون سے شادی رچالی جس نے گینیز بک آف ورلڈریکارڈ میں جگہ بنالی ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کی مشترکہ عمر 194سال اور 280دن بنے جبکہ اُنہیں باضابطہ طورپر شادی کرنیوالا معمرترین جوڑا قراردیدیاگیا۔گینیزورلڈریکارڈ کے مطابق 103سالہ جارج کربے نے بتایاکہ اس نے کیسے 91سالہ دلہن دورین لکی کو ویلنٹائن ڈے پر پروپوز کیا، میں اس کے آگے گھٹنوں کے بل نہیں جھکا کیونکہ میں نہیں سمجھتاکہ ایسا کرنے سے واپس اوپراٹھ سکوں گا۔ 
دونوں پہلی مرتبہ 1988ءمیں ایک تنظیم کی مدد سے ایک دوسرے سے ملے جو بوڑھے لوگوں کو دوست بنانے میں مدد دیتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment