Wednesday, 18 November 2015


Monday, 14 September 2015

مشہور فلم سٹارز کی پہلی نوکری کیا تھی اور پہلی تنخواہ کتنی ملی

مشہور فلم سٹارز کی پہلی نوکری کیا تھی اور پہلی تنخواہ کتنی ملی؟ایسی تفصیلات کہ یقین کرنا مشکل

تفریح
 0
ممبئی(نیوزڈیسک)آپ نے یقیناًسن رکھا ہوگا کہ فلاں اداکار اس وقت کتنے پیسے لیتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ستاروں کی سب سے پہلی تنخواہ کتنی تھی؟آپ ان ستاروں کی پہلی کمائی کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔
شاہ رخ خان
موجودہ کنگ خان اور اب کروڑوں روپے کمانے والے شاہ رخ کی پہلی کمائی محض 50روپے تھی۔ان کاکہنا ہے کہ پنکج اداس کے ایک پروگرام میں انہیں ہال میں کام کرنے کی پہلی اجرت 50روپے ملی تھی جس سے انہوں نے آگرہ جاکر تاج محل دیکھا تھااور وہاں لسی پی اور سبزی کھائی تھی۔
عامر خان
عامر کاکہنا ہے کہ انہوں نے پہلی نوکری بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے کی تھی جس کے انہیں ایک ہزار روپے ماہوار ملتے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ماں سے جیب خرچ لینا بند کردیا تھا۔
جیکی شروف
ان کا کہنا ہے کہ انہیں جو بھی کام مل جاتا وہ کرلیتے۔محض 14سال کی عمر میں انہوں نے کمائی کرنی شروع کردی تھی اور کبھی پوسٹر لگاتے اور کبھی مونگ پھلی بیچتے۔جیکی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لئے اور اپنی ماں کے لئے پیسے کمانے تھے تاکہ ان کی گزراوقات ہوسکے۔
نواز الدین صدیقی
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں چاند نواب کا کردار اداکرکے اپنی شہرت میں مزید اضافہ کرنے والے نوازالدین کی پہلی نوکری ایک کیمسٹ کی دکان میں تھی جہاں انہیں چار ہزار روپے ماہوار ملتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں پڑھانے کے لئے اپنے زیور تک گروی رکھ دئیے تھے اورانہوں نے دو ماہ کی تنخواہ اکٹھی کرکے وہ زیور چھڑائے۔
عرفان خان
انہیں نہ صرف بھارت بلکہ ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے ان کی شہرت ساتویں آسمان پر پہنچ گئی لیکن اس سے قبل عرفان کی زندگی مشکل میں گزی۔ان کاکہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر جے پور میں سکول میں ٹیوشنز پڑھا کر گزراوقات کرتے تھے۔انہیں ایک بچے کو ٹیوشن دینے پر ہر ماہ 25روپے ملتے تھے۔
بپاشا باسو
ان کا کہنا ہے کہ 15سال کی عمر میں انہیں کولکتہ میں ایک فیشن شو میں حصہ لینے کا اتفاق ہوا جہاں انہیں تین ہزار روپے ملے جو انہوں نے اپنی والدہ کو دے دئیے۔
رندیپ ہدا
ان کا کہنا ہے کہ 17سال کی عمر میں وہ آسٹریلوی شہر میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں کام کرتے تھے جہاں ایک گھنٹے کے انہیں 8ڈالر ملتے تھے اور ایک ڈیلوری پر 1.5ڈالر اضافی ملتے تھے۔
کالکی کوچلن
یونیورسٹی آف لندن میں تعلیم حاصل کرنے والی کالکی کا کہنا ہے کہ اس کے دادا اس کی فیس ادا کرتے تھے لیکن گھر کا کرایہ دینے کے لئے وہ بطور ویٹرس ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں کام کرتی تھی جہاں ایک ہفتے بعد اسے 40پاؤنڈ ملتے تھے۔

Wednesday, 9 September 2015

فلمی ستارے ذہنی دباﺅ دور کرنے کےلئے کیا کرتے ہیں

فلمی ستارے ذہنی دباﺅ دور کرنے کےلئے کیا کرتے ہیں ؟دلچسپ معلومات

تفریح
 0
لاہور ( نیوز ڈیسک ) اگر آپ دن بھر کے کاموں اور مصروفیات کے باعث ہشاش بشاش نہیں رہ پاتے تو ذرا دیکھیے کہ مصروف ترین زندگی گزارنے والے مشہور فلم سٹار اتنی محنت کے باوجود ہر وقت کھلے کھلے کیسے نظر آتے ہیں؟
1 : جوہی چاولہ 
خوبصورت مسکراہٹ والی جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی دباو¿ سے نجات کے لیے گانے کا سہارا لیتی ہیں۔گنگنانے سے ان کا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔
2 : لیونارڈو ڈائی کیپریو
لیونے اپنے گھر میں ہوا کو خوشبو دار بنانے کا نظام نصب کر رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اچھی خوشبو انہین خوش رکھتی ہے۔
3 : اکشے کمار 
یہ صاحب دل خوش کرنے کے لیے سبز چائے پیتے ہیں۔
4 : شبانہ اعظمی
شبانہ کہتی ہیں وہ جب ذہنی دباو¿ کا شکار ہوں تو الماریوں اور کمرے کی صفائی کرتی ہیں اور یوں ان کا ذہن تر و تازہ ہو جاتا ہے۔
5 : کینڈل جینر
یہ حسینہ ہشاش بشاش ہونے کے لیے اپنی بہن کم کار ڈاشین کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔
6 ؛ دیا مرزا
دیا ذہنی سکون کے لیے مراقبے کا سہارا لیتی ہیں۔
7 : سلمان خان 
ان کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے سے جدائی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ غم سے نجات کا بہترین ذریعہ مصوری ہے۔
8 : مشیل اوباما 
امریکی صدر کی اہلیہ خوشی کے حصول کے لیے سائیکل چلاتی ہیں اور اسے خوش رہنے کا بہترین نسخہ قرار دیتی ہیں
9 : سیف علی خان
یہ صاھب بھی مصوری سے تروتازہ رہتے ہیں.
10 : بپاشا باسو
بپاشا جب بھی پریشانی کا شکار ہوں تو ورزش کا سہارا لیتی ہیں اور یوں جسم و ذہن ترو تازہ ہو جاتے ہیں.
11 : شلپا شیٹھی
دنیا کی دلکش ترین خواتین میں سے ایک شلپا سیٹھی کا خوش رہنے کا انداز بھی بہت پیارا ہے۔پیاری شلپا مزے مزے کا کھانا تیار کر کے خود بھی مسکراتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہتی ہیں۔

    مرد خواتین میں کیا تلاش کرتے ہیں

    مرد خواتین میں کیا تلاش کرتے ہیں ؟دلچسپ معلومات


     0
    لاہور (نیوز ڈیسک) ایک اچھی شریک حیات سے بڑی نعمت اس دنیا میں کیا ہوسکتی ہے۔ اگرچہ مثالی شریک حیات میں بہت سی باتوں کا ہونا ضروری ہے لیکن اس تلاش کے دوران مندرجہ ذیل باتیں اہم ترین واقع ہوئی ہیں لہٰذا ممکنہ شریک حیات میں یہ باتیں ضرور دیکھیں۔
    -1 طبیعت میں خود انحصاری کا ہونا ایک بڑی خوبی ہے۔ جو خواتین ہر بات کیلئے دوسروں پر انحصار کریں وہ اپنے لئے اور دوسروں کیلئے بھی مشکل ثابت ہوتی ہیں۔
    -2 جذباتی توازن بھی بہت اہم ہے، ضرورت سے زیادہ جذباتی ہونا، بات بات پر پریشان ہونا یا رو دینا کوئی مثبت بات نہیں۔
    -3 خوش لباسی اور حسن و جمال کا خیال رکھنے والی خاتون نہ صرف دیکھنے میں بھلی لگتی ہے بلکہ زندگی کو دلچسپ، حسین اور پرجوش رکھتی ہے۔
    -4 ہشاش بشاش اور خوش مزاج خاتون قدرت کی اعلیٰ ترین تخلیقات میں سے ایک ہے اور ازدواجی زندگی کو جنت بنانے میں ان خوبیوں کو بنیادی ترین اہمیت حاصل ہے۔
    -5 اچھی شکل و صورت قدرت کا عظیم تحفہ ہے اور اگرچہ ہر چہرہ ہی قدرت کی خوبصورت تخلیق ہے لیکن اگر آپ کو اپنی پسند کے مطابق حسین و جمیل شریک حیات مل جائے تو اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے۔

    لڑکوں کے بارے میں وہ تمام باتیں جو لڑکیاں جاننا چاہتی ہیں

    لڑکوں کے بارے میں وہ تمام باتیں جو لڑکیاں جاننا چاہتی ہیں


     0
    لندن(نیوزڈیسک)مرد اور عورت کا تعلق اتنا ہی پرانا جتنی انسانی تاریخ اور ہمیشہ سے عورتوں کو یہ تجسس رہا ہے کہ وہ جانیں کہ مردوں کو کس طرح اپنی زلفوں کا اسیر بنایا جا سکتا ہے یا مردوں کو کیا چیزیں پسند ہے۔

    آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مردوں کی عادات کیسی ہوتی ہیں اور ان میں عورتیں کیا تلا ش کرتی ہیں۔
    *مرداپنے تعلق کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں اور اپنی محبوب کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں اور یہ بات خواتین کو بہت اچھی لگتی ہے۔
    *اگر زندگی میں کبھی ایسا موقع آئے کہ کسی مرد کو اپنی چاہنے والی سے علیحدہ ہونا پڑے تو یہ بات اس کے لئے بہت ہی تکلیف دہ ہوتی ہے۔
    *اگر زندگی میں کو ئی ایسا موقع آئے کہ ناکامی کا سامنا پڑے تو اکثر مردوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو قصوروار ٹھہراتے ہیں جو کہ خواتین کو بہت ہی اچھا لگتا ہے۔
    *مردوںمیں بدلنے کی صلاحیت انتہائی درجے کی ہوتی ہے اور وہ حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالتے ہیں۔
    *اپنے دوست احباب میں مرد شیروں کی طرح برتاﺅ کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ اپنی محبوبہ کے پاس آتے ہیں تو وہ پالتو بلی کے سے ہو جاتے ہیں 
    *اگر آپ کا جیون ساتھی آپ کو کہہ رہا ہے کہ ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘تو اس بات کو ہر گز اس طرح مت لیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ’پلیز میری بات سنو ،مجھے اکیلا مت چھوڑو۔‘
    *مردوں کو خواتین میں نسوانیت پسند ہوتی ہے لیکن کسی بھی صورت انہیں کمزورخواتین اچھی نہیں لگتیں۔
    *مردوں کو یہ علم ہو جاتا ہے کہ لڑکیاں ان کی طرف متوجہ ہیں لیکن اکثریت میں یہ ہمت نہیں ہوتی کہ وہ ان کے ساتھ اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں لہذا اس کامیں پہل خواتین کر سکتی ہیں۔
    *مردوں کو ایسی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں جو لذیذکھانا بنا سکتی ہوں۔
    *تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ مردوں کو ایسی لڑکیاں پسند ہوتی ہیں جن میں انہیں اپنی ماں کا عکس نظر آئے۔
    *مردوں کے دوستوں سے اچھا ان کے بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا اور خواتین دوستوں کے ذریعے پسند و نا پسند کا پتا لگانے کی کوشش کرتی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی اچھا رہا جائے۔

    Tuesday, 8 September 2015

    دھوکے باز عاشق کا پول 17 محبوباﺅں نے کھول دیا

    دھوکے باز عاشق کا پول 17 محبوباﺅں نے کھول دیا


     0
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں بیک وقت 17 لڑکیوں کو دھوکہ دے کر ان کے ساتھ معاشقہ چلانے اور ان کی رقوم کھانے والے چالاک عاشق کا پول اس وقت کھل گیا جب اور اس کی تمام محبوبائیں اکٹھی اس کی عیادت کو آن پہنچیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حنان صوبے سے تعلق رکھنے والا نوجوان یووان نہ صرف لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ بازی کررہا تھا بلکہ انجینئرنگ کی جعلی ڈگری کی بناءپر ایک بڑی کمپنی میں ملازمت بھی کررہا تھا۔ ایک کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو میڈیا میں حادثے کی خبر اور اس کی تصاویر دیکھ کر 17 عدد نوجوان لڑکیاں ہسپتال پہنچ گئیں۔ جب تمام لڑکیاں ایک ہی مریض کے بارے میں پوچھتی ہوئی ایک ہی کمرے میں جمع ہو گئیں تو عجیب و غریب منظر پیدا ہوگیا۔ چند منٹ میں ہی حقیقت ان پر واضح ہوگئی اور پھر سب نے مل کر دھوکہ باز عاشق کی خوب خبر لی اور فوری طور پر پولیس کو بھی اطلاع کی۔
    فراڈکا عادی شخص اپنی بیوی کے چالیس ہزار ڈالرکھانے کے بعد اسے طلاق دے چکا ہے جبکہ اپنی محبوباﺅں سے بھی لاکھوں لوٹ چکا ہے۔ پولیس اس کے خلاف مزید تفتیش کررہی ہے کیونکہ اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وہ تقریباً 200 مزید لڑکیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابھی اس کا شکار بننے 

    No comments:

    Post a Comment