Tuesday, 17 November 2015

How-to-Open-a-Padlock-with-a-Coke-Can by dailypakistan

         How-to-Open-a-Padlock-with-a-Coke-Can by dailypakistan

آپ نے کوکا کولا کو پینے کے لئے توکئی بار استعمال کیا ہوگا اور کے کین سے کئی کام کئے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اس کے کین کے ذریعے تالا کھولنے کا ایسا طریقہ بتائیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
اگر تالے چھوٹے ہوں اور ان کی چابی کھو جانے کی وجہ سے تو ہم انہیں توڑ سکتے ہیںلیکن اگر بڑے تالے ہوں تو انہیں کھولنا یا توڑنا ممکن نہیں رہتا۔زیر نظر ویڈیو کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوکا کولا کے کین سے تالے کو کس طرح کھولا جاسکتا ہے۔کین کو انگریزی کے حرف Mمیں کاٹیں اور درمیان والے حصے کو تھوڑا سا گول رکھیں۔اب دونوں سائیڈز کو اوپر اٹھاتے ہوئے درمیان والے حصے کو وہیں رہنے دیںاور اس حصے کو اس جگہ داخل کرنے کی کوشش کریںجہاں تالا بند کیا جاتا ہے۔تھوڑی سی آگے پیچھے حرکت دینے پر یہ تالا خودبخود کھل جائے گا۔آپ چاہیں تو اس طریقے سے ڈبل لاک والا تالا بھی کھولا جاسکتا ہے اور کین کو کاٹتے ہوئے صرف ہلکی سی تبدیلی کرنے کے بعد آپ یہ تالابھی کھول سکتے ہیں۔اب آپ یہ طریقہ اپنے گھر کے تالے پر آزما کردیکھیں۔

No comments:

Post a Comment