’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ کے میزبان کپل شرما کی شراب کے نشے میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ

بھارتی معاشرے میں شدت پسندی کے ساتھ ساتھ خواتین سے زیادتی اور بد تمیزی کے واقعات عام ہیں یہی نہیں عوام تو عوام بھارت کی نامور شخصیات بھی خواتین کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹرامیت مشرا اور گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے مقدمات بھی درج ہوئے ہیں تاہم اب ایک اور نامور بھارتی کامیڈین نے اپنی خواتین ساتھی اداکاراؤں کو ہراساں کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے مراٹھی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور خاتون ساتھی اداکاراؤں کو ہراساں کیا جب کہ کامیڈین شراب کے نشے میں دھت تقریب میں غل غپاڑہ کرتے رہے تاہم کپل شرما خاتون ساتھی اداکاراؤں کو زردکوب کرنے کے واقعے کی تردید کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment