Monday, 16 November 2015

Five risks man trying in life Every time

وہ 5 خطرات جو ہر کسی کو زندگی میں کم از کم ایک دفعہ ضرور مول لینے چاہئیں



    نیویارک(نیوزڈیسک)انسان خطروں سے دور بھاگتا ہے لیکن کچھ خطرات ایسے بھی ہیں جنہیں زندگی میں ضرور ایک بار مول لینا چاہیے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
    1۔آپ کو چاہیے کہ کسی ایسے انسان کوکم از کم ایک بار ضرورملازم رکھیں جسے عام حالات میں چانس دینا ناممکن ہو۔کیونکہ اگر آپ معیارپر اترنے والے انسان کو نوکری دیں گے تو وہ صرف وہی کام کرے گا جو اس کے ذمہ ہوگا لیکن اگر آپ ایسے انسان کو موقع دیں گے جس کی قابلیت پر وہ پورا نہیں اترتا تو وہ ضرور کچھ ایسا غیر معمولی کرنے کی کوشش کرے گا جس سے آپ یا آپ کی کمپنی کو فائدہ ہوگا۔
    2۔ہر انسان زندگی میں غلطیاں کرتا ہے لیکن بہت ہی کم لوگ ان غلطیوں کو تسلیم کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔لوگوں کی اکثریت حقائق سے نظریں چراتی ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو غلطیاں انہوں نے کی ہیں ان پر پردہ ہی پڑا رہے۔اگر آپ سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو ہمت پیدا کریں اور اسے مانیں کیونکہ اس سے نہ صرف آپ کے بڑے پن کا مظاہرہ ہوگا بلکہ لوگوں کی نظر میں آپ کا اچھا امیج بنے گا۔
    3۔اگر آپ کو کسی چیز سے خوف ہے تو اس سے نظریں چرانے کی بجائے مردانہ وار اس کامقابلہ کریں۔اگر آپ اپنے خوف پر قابو نہیں پائیں گے تو ساری زندگی اس سے بھاگتے رہیں گے۔بڑے بڑے افراد نے اپنے خوف پر قابو پایا اور ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
    4۔آپ کو چاہیے کہ کسی بھی ایک ایسی چیز کا انتخاب کریں جسے کرنے کے لئے دوسرے کتراتے ہوں یا وہ اس سے خوفزدہ ہوں اور اسے کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہوں۔کبھی بھی دوسروں کی باتوں کی وجہ سے اپنی خواہشات کا گلا مت گھوٹیں کیونکہ دنیا کسی کو جینے نہیں دیتی ارو نہ ہی آپ دنیا کو خوش کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔
    5۔آپ کوچاہیے کہ کسی ایک ایسے انسان کی ضرور مدد کریں جسے آپ نہیں جانتے۔دنیا اور آپکے اردگرد لاکھوں لوگ ایسے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے لیکن لوگ انہیں نظر انداز کررہے ہیں یا ان سے خوفزدہ ہیں لیکن کیا آپ میں اس بات کی ہمت موجود ہے کہ اس شخص کی مدد کی جائے؟اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ رسک ضرور لے کر دیکھیں کیونکہ آپ کی یہ ہمت کسی کی زندگی بھی بدل سکتی ہے۔

    No comments:

    Post a Comment